ایس ایس پی کا سسر ڈکیتی کے الزام میں گرفتار ،پنجاب پولیس نے اس کے ساتھ کیا کیا ؟جانئے

ایس ایس پی کا سسر ڈکیتی کے الزام میں گرفتار ،پنجاب پولیس نے اس کے ساتھ کیا کیا ...
ایس ایس پی کا سسر ڈکیتی کے الزام میں گرفتار ،پنجاب پولیس نے اس کے ساتھ کیا کیا ؟جانئے

  

سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب پولیس نے ڈکیتی کے الزام میں گرفتار ایس ایس پی ایڈمن لاہور کے سسر کو چھوڑ دیا ۔نجی نیوز چینل جیو کے مطابق لاہور سے سیالکوٹ ادویات لے جاتے ہوئے ڈھائی کروڑ روپے ڈکیتی کے کیس میں گرفتار ایس ایس پی ایڈمن لاہور کے سسر کو سیالکوٹ پولیس نے چھوڑ دیا۔تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق دواو¿ں کا ٹرک لوٹنے کا منصوبہ کمپنی منیجر فیصل اور ایس ایس پی کے سسر لطیف نے بنایا تھا، ڈکیتی میں ملوث کمپنی منیجرفیصل سمیت 8 ڈاکوو¿ں کو گرفتار کیا گیا۔ ڈکیتی میں 2 کروڑ 60 لاکھ کی ادویات لوٹ کر لوہاری میں بیچی گئیں جب کہ ڈکیتی کی یہ واردات رواں سال 21 جنوری کو ادویات لاہور سے سیالکوٹ لیجاتے ہوئے ڈسکہ روڈ پر ہوئی۔ذرائع نے بتایا کہ ایس ایس پی ایڈمن لاہور کے سسرکو ڈھائی کروڑ کی ڈکیتی کیس سے نہ نکالنے پرایس پی نے انکار کیا تھا۔ملزم فیصل کے بیان کے مطابق ایس ایس پی ایڈمن لاہور نے اپنے سسر کا نام مبینہ طورپرڈکیتی کے مقدمے سے نکلوا لیا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -