" میری پسند کی نہیں بلکہ ارینج میرج ہے" سارہ خان کا انکشاف

" میری پسند کی نہیں بلکہ ارینج میرج ہے" سارہ خان کا انکشاف

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اداکارہ سارہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی فلک شبیر کے ساتھ ارینج میرج ہوئی ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران سارہ خان نے بتایا کہ ان کی ارینج میرج ہوئی ہے۔ فلک کا ان کیلئے رشتہ آیا جو ان کے بابا کو پسند آگیا، جس کے بعد لڑکے والوں کو میں اور مجھے وہ پسند آگئے اور رشتہ ہوگیا، سب کچھ بہت جلدی جلدی ہوگیا۔

دوسری جانب فلک شبیر کا کہنا ہے کہ ان کی شادی کی 2 تقریبات ہوئیں۔ ایک نجی اور دوسری پروفیشنل تقریب ہوئی۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ پروفیشنل شادی کا کیا مطلب ہے تو انہوں نے کہا کہ نجی تقریب میں گھر والے اور رشتہ دار شریک ہوئے جبکہ پروفیشنل شادی وہ ہے جس میں انڈسٹری کے لوگ آئے۔

مزید :

تفریح -