معاشرے میں شفافیت اور تبدیلی لانا تحریک انصاف حکومت کا مشن،عوام بد عنوان عناصر کے خلاف ڈٹ جائیں:فواد رسول بھلر

معاشرے میں شفافیت اور تبدیلی لانا تحریک انصاف حکومت کا مشن،عوام بد عنوان ...
معاشرے میں شفافیت اور تبدیلی لانا تحریک انصاف حکومت کا مشن،عوام بد عنوان عناصر کے خلاف ڈٹ جائیں:فواد رسول بھلر

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انصاف ویلفیئر ونگ پاکستان کےرہنما اور نارکوٹیکس کنٹرول ایڈوائزری کمیٹی پنجاب کے چیف کو آرڈی نیٹر چوہدری فواد رسول بھلر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے،معاشرے میں شفافیت اور تبدیلی لانا تحریک انصاف حکومت کا مشن ہے لہذا عوام بھی بد عنوان عناصر کے خلاف ڈٹ جائیں اور صوبے کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

تفصیلات کےمطابق ڈی ایچ اے لاہور  میں رکن پنجاب اسمبلی نیلم حیات ملک کی رہائش گاہ پر خواتین ورکرز اور پارٹی رہنماؤں سے گفتگو   کرتے ہوئے چوہدری فواد رسول بھلر نےکہاکہ وفاقی حکومت نےعوامی فلاح و بہبود کےمنصوبوں کےلئےخطیر رقم مختص کی ہے،عوام کی خوشحالی کےمنصوبوں کےلئےمختص رقم سیاستدانوں کی جیبوں میں نہیں جائے گی بلکہ تحریک انصاف کی حکومت میں پہلی مرتبہ ملک کے اندر عوام کا پیسہ عوام پر لگایا جا رہا ہے،وزیر اعظم عمران خان کا وژن غریب اورپسے ہوئے نچلے طبقے کی خوشحالی ہے ،انصاف ویلفیئر ونگ کا قیام بھی اسی وژن کی عکاسی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت ذخیرہ اندوزوں اور مصنوعی مہنگائی کے ذریعے عوام کو پریشان کرنے والے مافیاز کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نبٹنے کے لئے پرعزم ہے،تحریک انصاف کی حکومت میں کسی بھی مافیاز کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ منشیات اور ڈرگز کا کاروبار کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ،پوش علاقوں میں رہنے والے اپنے ارد گرد کڑی نظر رکھیں اور بچوں کو منشیات کی لعنت سے محفوظ بنانے کے لئے سیکیورٹی اداروں کی آنکھیں ،کان اور زبان بن جائیں اور ڈرگز مافیاز کے خلاف عملی جدوجہد کریں گے تو ہی ہم اپنے معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے میں کامیاب ہو سکیں گے ۔    

انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے اور تحریک انصاف کی حکومت نے عوام سے جو وعدے کئے وہ بتدریج پورے کئے جا رہے ہیں،اداروں میں اصلاحات کی جا رہی ہیں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات میسر ہو سکیں اور ہر قسم ریلیف فراہم ہو سکے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -