پی سی بی نے سہیل تنویر کو خوشخبری سنا دی

پی سی بی نے سہیل تنویر کو خوشخبری سنا دی
پی سی بی نے سہیل تنویر کو خوشخبری سنا دی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹر سہیل تنویر اور آصف علی کو کیربین پریمیئر لیگ کھیلنے کی اجازت دے دی۔کرکٹر سہیل تنویر اور آصف علی کیربین پریمیئر لیگ میں شرکت کریں گے جس کے لیے پی سی بی کی جانب سے دونوں کرکٹرز کو این او سی جاری کر دیے گئے ہیں۔سہیل تنویز آج شب براستہ انگلینڈ ویسٹ انڈیز روانہ ہوں گے اور وہ بارباڈوس میں قرنطینہ اور پریکٹس کریں گے جب کہ آصف علی 29 جولائی کو براستہ امریکا ویسٹ انڈیز جائیں گے جہاں وہ سینٹ لوشیا میں 14 روز کا قرنطینہ اور پریکٹس کریں گے۔

مزید :

کھیل -