سیاسی جماعت کی ہراسانی سے تنگ آکر بھارتی اداکارہ نے انتہائی قدم اٹھالیا، زہریلی گولیاں کھالیں، انتہائی تشویشناک خبر آگئی

سیاسی جماعت کی ہراسانی سے تنگ آکر بھارتی اداکارہ نے انتہائی قدم اٹھالیا، ...
سیاسی جماعت کی ہراسانی سے تنگ آکر بھارتی اداکارہ نے انتہائی قدم اٹھالیا، زہریلی گولیاں کھالیں، انتہائی تشویشناک خبر آگئی

  

چنائی (ڈیلی پاکستان آن لائن) تامل فلموں کی مشہور اداکارہ وجایا لکشمی نے ایک سیاسی جماعت کے کارکنوں کی دھمکیوں سے تنگ آکر زہریلی گولیاں کھالیں۔

وجایا لکشمی نے اتوار کے روز فیس بک پر کئی ویڈیوز پوسٹ کیں جن میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ نام تھامیزار پارٹی کے لیڈر سیمن اور پناکٹو  انہیں ہراساں کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی ایک ویڈیو میں کہا کہ انہوں نے زہریلی گولیاں کھالی ہیں جس سے پہلے ان کا بلڈ پریشر کم ہوگا اور اس کے بعد موت واقع ہوجائے گی۔

وجایا لکشمی نے اپنی ویڈیوز میں بتایا کہ مذکورہ بالا سیاسی رہنماؤں اور ان کے کارکنوں کی مسلسل ہراسانی سے تنگ آکر وہ یہ انتہائی قدم اٹھا رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر خود کشی کی دھمکی پر مبنی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد یہ خبریں سامنے آرہی ہیں کہ وجایا لکشمی کو چنائی میں ایک پرائیویٹ ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

مزید :

تفریح -