ای بلڈنگ پلان ون ونڈو آپریشن کی کارکردگی کا بھانڈا پھوٹ گیا،ایک ماہ کی ایسی شرمناک رپورٹ سامنے آگئی کہ عثمان بزدار بھی بھڑک اٹھیں گے 

ای بلڈنگ پلان ون ونڈو آپریشن کی کارکردگی کا بھانڈا پھوٹ گیا،ایک ماہ کی ایسی ...
ای بلڈنگ پلان ون ونڈو آپریشن کی کارکردگی کا بھانڈا پھوٹ گیا،ایک ماہ کی ایسی شرمناک رپورٹ سامنے آگئی کہ عثمان بزدار بھی بھڑک اٹھیں گے 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) بلدیہ مستحکم،پنجاب مستحکم کا نعرہ صرف زبانی جمع خرچ تک ہی محدودہونے کا انکشاف، ای بلڈنگ پلان پراجیکٹ کے تحت موصول ہونیوالی درخواستیں بھی مصلحت کا شکار ہوگئیں،ڈویلپمنٹ اتھارٹیز،میٹروپولیٹن کارپوریشن اور پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی کو  بلڈنگ پلانز کی593 درخواستیں موصول ہوئیں جبکہ صرف 45 کی منظوری دی جاسکی۔

نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب حکومت کے ای بلڈنگ پلان ون ونڈو آپریشن کی پہلے ایک ماہ کی رپورٹ نے کارکردگی کی قلعی کھول دی، ای خدمت مراکز نے ایک ماہ میں موصول ہونیوالے بلڈنگ پلانز کی رپورٹ جاری کردی۔ ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کو ایک ماہ میں 201 بلڈنگ پلانز موصول لیکن ایک بھی بلڈنگ پلان منظور نہ ہوسکا، میٹروپولیٹن کارپوریشن کو 391 رہائشی و کمرشل بلڈنگ پلانز موصول ہوئے جبکہ صرف 45 بلڈنگ پلانز کی منظوری ہوسکی، پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ کو صرف ایک اراضی کے استعمال کو تبدیل کرنے کی ایک درخواست آئی جو التوا کا شکار ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -