قیدیوں اور اُن کے ورثا کی شکایات ،محکمہ جیل خانہ جات نے بڑا قدم اٹھا لیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) قیدیوں اور ان کے ورثا کی شکایات آئی جی جیل خانہ جات خود مانیٹر کریں گے‘ انسپکٹریٹ اور جیل میں کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم شرو ع کرنے کا فیصلہ۔
نجی ٹی وی کے مطابق جیلوں میں اسیر قیدیوں اور ان کے ورثا کی شکایات پر محکمہ جیل خانہ جات نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اِن شکایات کو مانیٹر کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور آئی جی جیل خانہ جات ان شکایات کو خود مانیٹر کریں کریں گے جبکہ انسپکٹریٹ اور جیل میں کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم بھی شرو ع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
جیلوں میں قیدی اوران کے ورثا آن لائن شکایات، سوشل میڈیا، فون کالزاور درخواست کی صورت میں جمع کرواسکیں گے۔ محکمہ جیل خانہ جات نے شکایات کے ازالے کے لئے شکایات مینجمنٹ اینڈ مانیٹرنگ سسٹم اگلے ہفتے سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لاہور سمیت پنجاب بھر سے قیدی ہاٹ لائن اوردرخواست کے ذریعے شکایات کریں گے جبکہ ورثا سوشل میڈیا، آن لائن اورفون نمبرپر شکایت درج کرواسکیں گے، شکایات سیل کے لئے خصوصی نمبربھی جاری کیا جائے گا اور چوبیس گھنٹے اہلکارشکایات موصول کرکے انہیں حل کریں گے جبکہ ان شکایات کی مانیٹرنگ آئی جی جیل خانہ جات خود کریں گے۔