خاتون رپورٹر نے ای میل کھولی تو ایسی بات دیکھ لی کہ زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا، سنگین بیماری میں مبتلا ہوگئی

خاتون رپورٹر نے ای میل کھولی تو ایسی بات دیکھ لی کہ زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا ...
خاتون رپورٹر نے ای میل کھولی تو ایسی بات دیکھ لی کہ زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا، سنگین بیماری میں مبتلا ہوگئی

  

ٹال ہاسی (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی خاتون رپورٹر کو اس وقت زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا جب اس نے اپنے ایک ویور کی جانب سے بھیجی گئی ای میل کھولی۔

وکٹوریہ پرائس نامی خاتون رپورٹر نے بتایا کہ وہ اپنی ای میل چیک کر رہی تھی اسی دوران اس کی ایک ویور کی ای میل نے اسے چونکا دیا۔ ویور کی جانب سے بھیجی گئی ای میل میں خاتون رپورٹر کو مشورہ دیا گیا تھا کہ وہ اپنے گلے کا چیک اپ کرائے کیونکہ اس کا گلا بھی ایسا ہی تھا اور جب اس نے چیک اپ کرایا تو اسے کینسر تھا۔

ویور کے مشورے پر وکٹوریہ پرائس نے اپنا چیک اپ کرایا تو اس کو بھی گلے کا کینسر لاحق تھا۔ کینسر کی خبر وکٹوریہ پر بجلی بن کر گری لیکن اب اس نے اپنا علاج کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وکٹوریہ نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ اس نے اپنے علاج کی غرض سے چھٹیاں لے لی ہیں اور صحتمند ہو کر وہ دوبارہ اپنی خدمات سرانجام دے گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -