شاہ محمود قریشی کی سعودی ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو

شاہ محمود قریشی کی سعودی ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو
شاہ محمود قریشی کی سعودی ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ،گفتگو کے دوران دونوں وزرائےخارجہ نے کورونا وبا اور باہمی دلچسپی کےامورپرتبادلہ خیال کیا۔دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ نے اپنی اوروزیراعظم کی طرف سے شاہ سلمان کی خیریت دریافت کی۔سعودی وزیر خارجہ نے شاہ محمود قریشی کو بتایا کہ شاہ سلمان پتے کی کامیاب سرجری کے بعدتیزی سے صحت کی جانب گامزن ہیں۔

شاہ محمودقریشی نے سعودی فرمانرواکی جلدصحت یابی کے لیے دعا کی اور نیک تمناوں کااظہار بھی کیا۔وزیر خارجہ نے سعودی ہم منصب کوپاکستان میں کوروناکی روک تھام کے اقدامات سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی اسمارٹ لاک ڈاون حکمت عملی سے کورونا پھیلاو کی شرح کم ہوئی ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کورونا کے باعث شرح اموات میں بھی کافی حد تک کمی ہوئی ہے۔

مزید :

قومی -