طالبان نے افغان حکومت کے مزید 37 قیدی رہا کردیے

طالبان نے افغان حکومت کے مزید 37 قیدی رہا کردیے
طالبان نے افغان حکومت کے مزید 37 قیدی رہا کردیے

  

کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن)  افغان طالبان کی جانب سے افغان حکومت کے مزید 37 قیدیوں کو رہا کردیا گیا۔

افغان طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے بتایا کہ معاہدے کے تحت افغان حکومت کے مزید 37 قیدیوں کو رہا کردیا گیا ہے۔  صوبہ تخار سے 20 اور قندوز سے 17 قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے۔ ان قیدیوں کو رہائی کے ساتھ گھر جانے کے لیے سفری اخراجات بھی دیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان معاہدے میں قیدیوں کے تبادلے کے معاملات بھی طے پائے تھے۔ معاہدے کے تحت افغان حکومت 5 ہزار طالبان جبکہ طالبان کی جانب سے افغان سکیورٹی فورسز کے ایک ہزار قیدی رہا کیے جائیں گے۔

مزید :

بین الاقوامی -