’امید ہے وہ جیل سے تین سال بعد اچھا بچہ بن کر نکلیں گے ‘ عطا اللہ تارڑ کی گرفتاری پر وفاقی وزیر فواد چوہدری کا مریم نواز کو جواب
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللہ تارڑ کو پانچ لیگی کارکنوں سمیت گجرانوالہ سے گرفتار کرلیا گیا ہے جس پر مسلم لیگ ن سراپا احتجاج ہے ۔اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مریم نواز کی ٹوئٹ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عطا تارڑ نے پولیس پر حملہ کیا انہیں سمجھائیں ہر وقت میک موہن نہ بنا کرے ۔ان کا کہنا تھا کہ امید ہے وہ تین سال کی جیل کے بعد جیل سے اچھا بچہ بن کر نکلے گا۔
عطا تارڑ نے پولیس پر حملہ کیا انھیں سمجھائیں ہر وقت میک موہن نہ بنا کرے , امید ہے وہ تین سال کی جیل کے بعد جیل سے اچھا بچہ بن کر نکلے گا https://t.co/HpQ7j2YQk4
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 25, 2021
عطا اللہ تارڑ کی گرفتاری پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ کیا احتجاج کرنے پر گرفتاریاں ہوں گی؟پہلے پولنگ سٹیشن سے ن لیگی کارکنوں کو باہر نکال کر ٹھپے لگائے گئے اور اب کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ گجرانوالہ کے علاقے علی پور چٹھہ میں گرفتار کارکنوں کی رہائی کے لیے جانے والے عطااللہ تارڑ کو بھی گرفتار کیاگیا، فسطائیت کے ہتھکنڈوں سے مسلم لیگ (ن) کے رہنماوں اور کارکنوں کو خوفزدہ نہیں کیاجاسکتا ،عطااللہ تارڑ اور دیگر گرفتار پارٹی کارکنان کو فی الفور رہا کیاجائے۔انہوں نے کہا کہ ابتک ہمارے 18 سے بیس رہنماوں اور کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔