آزاد کشمیر انتخابات ، سیکرٹری الیکشن کمیشن نےدھاندلی اور کم ٹرن آؤٹ کے تمام الزامات مسترد کردیئے

آزاد کشمیر انتخابات ، سیکرٹری الیکشن کمیشن نےدھاندلی اور کم ٹرن آؤٹ کے ...
آزاد کشمیر انتخابات ، سیکرٹری الیکشن کمیشن نےدھاندلی اور کم ٹرن آؤٹ کے تمام الزامات مسترد کردیئے

  

مظفر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیکرٹری الیکشن کمیشن آزاد کشمیر محمد غضنفر خان نے آزاد کشمیر کے انتخابات میں دھاندلی اور کم ٹرن آؤٹ کے تمام الزامات مسترد کردیئے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق  مسلم لیگ ن اور پاکستان  پیپلزپارٹی کے الزامات مسترد کرتے ہوئے  سیکرٹری الیکشن کمیشن آزاد کشمیر محمد غضنفر خان نے کہا کہ دھاندلی کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں نہ ہی کوئی  ثبوت ملا ،چند حلقوں کو چھوڑ کرمجموعی طور ووٹنگ پرامن رہی، کسی حلقے سے ووٹنگ بند ہونے یا نامکمل ہونے کی رپورٹ نہیں ملی تاہم  قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے،ذمہ داروں کو سخت سزا ملے گی ۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہاکہ پولنگ کا عمل مقررہ وقت صبح8بجے سے بغیر کسی تعطل کے پرامن انداز سے جاری رہا،مجموعی طورپرامن و امان کی صورتحال اطمینان بخش رہی،کل5118پولنگ سٹیشنز میں سے صرف 16 پولنگ سٹیشنز پر معمولی نوعیت کے مسائل سامنے آئے ہیں،پونچھ ڈویژن کے9،میرپور ڈویژن کے5اور مظفرآباد ڈویژن کے 2پولنگ سٹیشنز پرمعمولی نوعیت کے مسائل سامنے آئے، مجموعی طور پر 99فیصدپولنگ پرامن رہی ہے ۔ 

مزید :

علاقائی -آزاد کشمیر -مظفرآباد -