اینڈی مرے انجری کے باعث سنگلز ایونٹ سے دستبردار

اینڈی مرے انجری کے باعث سنگلز ایونٹ سے دستبردار

  

ٹوکیو (اے پی پی):برطانوی ٹینس سٹار اینڈی مرے فٹنس مسائل کی وجہ سے ٹوکیو اولمپکس کے مینز سنگلز ایونٹ سے دستبردار ہوگئے۔ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سابق عالمی نمبر ایک نے ٹانگ میں کھچاؤ کے باعث ایونٹ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے، اپنے   بیان میں انہوں نے کہا کہ میگا ایونٹ سے دستبردار ہونا ایک مشکل فیصلہ تھا جس پر بہت مایوسی ہوئی۔ اینڈی مرے نے کہا کہ اب میری تمام تر توجہ ڈبلز ایونٹ پر ہے برطانوی ٹینس سٹار نے کہا کہ دستبردری کا فیصلہ آسان نہیں تھا مگرتکلیف کے باعث میں عمدہ پرفارمنس نہ دکھاسکتا میں اپنے پرستاروں کا بہت شکرگزار ہوں جنہوں نے ہمیشہ میری بھرپور حوصلہ افزائی کی ہے اور مستقبل میں کھیلے جانے والے ایونٹس میں میری کوشش ہوگی کہ میں ماضی کی طرح ان کے دل جیتنے کی کوشش کروں اولمپکس میں شرکت نہ کرنے کا مجھے ہمیشہ دکھ رہے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -