پرامن افغانستان خطے اور پوری دنیا کے مفاد میں ہے،شاداب رضا نقشبندی
لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنمامحمدشاداب رضانقشبندی نے کہاہے کہ پرامن افغانستان خطے اور پوری دنیا کے مفاد میں ہے،افغان حکومت پاکستان پر در اندازی کے بے بنیاد الزامات لگانے کی بجائے حقائق کا سامناکرے،افغان حکومت بھارتی ایماء پرعالمی برادری کو بیوقوف بنانے کی کوشش نہ کرے۔ پاکستان نے ہمیشہ ایک ذمہ دار ملک ہونے کاثبوت دیاہے،بھارت کی انتہاء پسندانہ سوچ خطے کی سالمیت اور امن کی بد ترین دشمن ہے، افغانستان میں بھارتی سرپرستی میں چلنے والے دہشت گردی کے تربیتی مراکزبندکروانے کیلئے سلامتی کونسل اپنی ذمہ داری پوری کرے،ان خیالات کا اظہارانہوں نے تاشقندکانفرنس پراپنے ردعمل کااظہارکرتے ہوئے کیا،محمد شاداب رضا کاکہناتھاکہ امریکہ کا دوہرا معیاردنیا بھر کے امن و امان پر سوالیہ نشان ہے، امریکہ خطہ میں بھارت کے انتہاپسندانہ اقدامات کی پشتیبانی اور افغانستان میں فساد برپا کرکے اپنے ایجنڈا اور مقاصد کی تکمیل چاہتا ہے، امریکہ پاکستان کو ا?نکھیں دکھانے کی بجائے اپنے مفاد کیلئے دہشت گردوں کی پرورش کرنا بندکرے،امریکہ کے بکھرنے اور ٹوٹنے وقت قریب ا?چکا ہے، افغانستان سے امریکہ کی پسپائی دنیا کی تمام قوموں کے لیے روشنی کی نوید ہے جس سے ثابت ہوتاہے کہ اگر کسی قوم میں جذبہ حریت ہو تو دنیا کی کوئی طاقت اسے ہمیشہ مغلوب نہیں رکھ سکتی،افغانستان میں قیام امن اور مستحکم حکومت کے قیام کے لیے افغان عوام مذاکرات کا راستہ اختیار کریں، افغانستان میں بدامنی کی وجہ غیر ملکی طاقتوں کی مداخلت ہے،افغانستان میں مستقل قیام امن کیلئے غیر ملکی طاقتوں کو ا?ئندہ کسی مداخلت سے باز رہناہوگا، مغربی قوتوں کوتین بارافغانستان سے رْسواہونے بعد اب تسلیم کر لینا چاہیے کہ افغانستان میں صرف وہی نظام چل سکتاہے جس کو وہاں کی عوام کی حمایت حاصل ہوگی،محمدشاداب رضا نقشبندی مزیدکہاکہ کشمیری اور فلسطینی عوام کے حوصلے بھی بلند ہیں اور وہاں بھی ا?زادی کا سورج جلدطلوع ہوگا#