ن لیگی رہنما عطا تارڑ اور ان کے 3ساتھیوں کی ضمانت منظور
گوجرانوالہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ کی تین ساتھیوں سمیت ضمانت منظور کرلی۔
تفصیلات کے مطابق لیگی رہنما عطاتارڑ او ر ان کے تین ساتھیوں کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ضمانت منظور کرتے ہوئے لیگی رہنما کو ساتھیوں سمیت رہا کرنے کا حکم جار ی کردیا۔
واضح رہے پولیس نے عطاتارڑکوگزشتہ روزگرفتارکیاتھا ، عطاتارڑپرسرکاری افسران کےساتھ مزاحمت اورکارسرکارمیں مداخلت کاالزام تھا۔