کوئٹہ، ہزار گنجی میں زوردار دھماکہ، 3 افراد زخمی، 2 کی حالت تشویشناک

کوئٹہ، ہزار گنجی میں زوردار دھماکہ، 3 افراد زخمی، 2 کی حالت تشویشناک
کوئٹہ، ہزار گنجی میں زوردار دھماکہ، 3 افراد زخمی، 2 کی حالت تشویشناک

  

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے ہزار گنجی میں زور دھماکے کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے ۔ریسکیو حکام نے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہزار گنجی میں قائم سبزی منڈی کے دروازے کے قریب دھماکہ ہوا جس میں تین افراد زخمی ہوگئے ہیں ، دو کی حالت تشویشناک ہے، دھماکے کے باعث قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ دھماکے کے فوری بعد ایف سی اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے دھماکہ پر پہنچ گئی ہے جبکہ امدادی کارروائیاں جا ری ہیں۔سکیورٹی ٹیموں نے علاقے کو بند کرکے بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کرلیا ہے۔ 

پولیس حکا م کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے ، دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے ابھی کچھ کہا نہیں جا سکتا، تحقیقات ابھی جاری ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -