درندہ صفت نے مبینہ طورپر 3 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

درندہ صفت نے مبینہ طورپر 3 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا
درندہ صفت نے مبینہ طورپر 3 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور کے علاقہ رائیونڈ میں درندہ صفت شخص نے  تین سالہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سندر روڈ  پر کالے دا کوٹ گاؤں کے شخص کی دو بیٹیاں سرکاری سکول میں پڑھتی تھیں جہاں خاتون سکول ٹیچر کے شوہر 25 سالہ ملزم سلیم نے مبینہ طور پر 3سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس کے مطابق بچی نے گھر جا کر والدین کو بتایا جس پر لواحقین تھانے آئے ، میڈیکل کے بعد  مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتارکر لیا گیا ہے ۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی چیئرپرسن سارہ احمد نے واقعے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری اسکول میں 3سالہ بچی سے زیادتی کا واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے، متاثرہ بچی کے لواحقین سے رابطہ کیا ہے، پولیس کی جانب سے ایف آئی آر کے اندراج کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، بچی کو مکمل انصاف ملے گا۔

مزید :

قومی -جرم و انصاف -