سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان 27جولائی کو پاکستان کا دورہ کریں گے

سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان 27جولائی کو پاکستان کا دورہ کریں گے
سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان 27جولائی کو پاکستان کا دورہ کریں گے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان السعود 27جولائی کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔وفاقی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی ہم منصب کوپاکستان کے دورے کی دعوت دی تھی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ چوہدر ی زاہد حفیظ نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ سعودی وزیرخارجہ کے پاکستان دورے میں دوطرفہ علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال ہوگا جبکہ فیصل بن فرحان السعودکے ہمراہ اعلیٰ سطح وفد بھی ہوگا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کے مئی میں دورہ سعودیہ کے تناظرمیں یہ دورہ اہم ہے،سعودی وزیرخارجہ دیگراعلیٰ شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔دونوں ممالک کی قیادت کے ویژن کے مطابق دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

زاہد حفیظ کے مطابق سعودی عرب جموں و کشمیرکنٹیکٹ گروپ کا رکن ہے جس نے ہمیشہ کشمیر کاز کی حمایت کی ہے۔

مزید :

قومی -