سوات، ملزم نے فائرنگ کرکے ماں اوربہن کو قتل کردیا، 2 بھائی اور بھابھی زخمی
سوات(ڈیلی پاکستان آن لائن ) مالاکنڈ کے علاقے درگئی میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے ماں اور بہن کو قتل کردیا۔ ملزم کی فائر نگ سے دوبھائی اور بھابھی بھی زخمی ہوئی۔
لیویز ذرائع کے مطابق ملزم نے گھریلوتنازعہ پر ماں اور بہن کوفائرنگ کرکے قتل کیا،مقتولین کی لاشیں اور فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کو درگئی ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے ۔
لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے ، گرفتاری کے لئے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔