آزادکشمیر انتخابات، الیکشن کمیشن نے ایل اے 16 کے چار پولنگ سٹیشنز کا نتیجہ روک لیا

آزادکشمیر انتخابات، الیکشن کمیشن نے ایل اے 16 کے چار پولنگ سٹیشنز کا نتیجہ ...
آزادکشمیر انتخابات، الیکشن کمیشن نے ایل اے 16 کے چار پولنگ سٹیشنز کا نتیجہ روک لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

باغ (سعدیہ مغل ) آزاد کشمیر الیکشن میں ایک امید وار نے جیت کا جشن منا لیا لیکن بعد میں الیکشن کمیشن نے حلقہ شرقی باغ ایل اے 16  کا رزلٹ روک لیا ہے اور اس پر آج حتمی فیصلہ متوقع ہے تاہم دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن بقیہ چار پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ انتخابات کا حکم دیدیا ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق 163پولنگ  سٹیشنز کے نتائج میں سردار میر اکبر خان نے 22503 ووٹ لیے جبکہ سردار قمرالزمان خان 22307 نے ووٹ لیے، 4 پولنگ سٹیشن اور سرکاری ملازمین کی گنتی ابھی باقی ہے، بقیہ 4 پولنگ سٹیشن پر کل ووٹرز کی تعداد 2380 ہے، آج اس پر حتمی فیصلہ متوقع ہے ۔