اسرائیل سے ایک اور مسلم ملک کیلئے براہ راست پرواز یں شروع ہو گئیں

اسرائیل سے ایک اور مسلم ملک کیلئے براہ راست پرواز یں شروع ہو گئیں
اسرائیل سے ایک اور مسلم ملک کیلئے براہ راست پرواز یں شروع ہو گئیں

  

رباط ( ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیل سے ایک اور مسلم ملک مراکش کیلئے بھی براہ راست پروازیں شروع ہو گئی ہیں ، پہلی کمرشل پرواز گزشتہ روز مراکش پہنچی ۔

العربیہ کے مطابق پہلی پرواز تل ابیب سے اڑی جس میں قریباً 100 مسافر  مراکش پہنچے ،  ایئرپورٹ پر مسافروں کا خیر مقدم کیا گیا ۔  اسرائیلی فضائی کمپنی العال اور یسرائیر کی دو پروازیں تل ابیب کے قریب بن گوریون انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مراکش روانہ ہوئیں ۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور مراکش نے گزشتہ سال کے اواخر میں سفارتی تعلقات قائم کرنے کا فیصلہ کیا تھا ، مراکش اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے والا چوتھا ملک ہے اس سے قبل متحدہ عرب امارات، بحرین اور سوڈان نے اسرائیل سے تعلقات قائم کئے تھے ۔

اسرائیل اور مراکش کے مابین علامتی براہ راست پرواز دسمبر 2020 میں چلی تھی  جس میں اس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے داماد کوشنر مراکش کے دالحکومت رباط پہنچے تھے ۔

مزید :

اہم خبریں -بین الاقوامی -