گلوبل وارمنگ سے بچنے کیلئے شجرکاری ناگزیر ہے، وزیرا عظم عمران خان

گلوبل وارمنگ سے بچنے کیلئے شجرکاری ناگزیر ہے، وزیرا عظم عمران خان
گلوبل وارمنگ سے بچنے کیلئے شجرکاری ناگزیر ہے، وزیرا عظم عمران خان

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکسان آن لائن ) وزیرا عظم عمران خان نے کہا ہے کہ ماحولیاتی  آلودگی میں کمی لانے کیلئے شجرکاری بہت ضروری ہے،چاہتاہوں کہ شجرکاری مہم میں تمام پاکستانی حصہ لیں،گلوبل وارمنگ سے بچنے کے لئے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے ہوں گے،ہر پاکستانی اگر ایک درخت لگا دے تو انقلا ب آجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرا عظم عمرا ن خان نے ٹین بلین شجرکاری مہم کا آغاز کردیا۔ شجرکاری مہم کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرا عظم کا کہنا تھا کہ برسات میں شجرکا ر ی مہم کررہے ہیں،خواہش ہے کہ ہر پاکستانی شجرکاری میں حصہ لے،ہمارے 10ارب درختوں کے ٹارگٹ کودنیانے سراہاہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ماضی میں کسی نے درخت لگانے پرتوجہ نہیں دی الٹا جو شجرکار ی کی گئی تھی اسے بھی تباہ کردیا، مجھے یاد ہے جب میں بڑا ہو رہا تھا تو ہمارے ملک میں ماحولیاتی مسئلہ نہیں تھا ،یہاں انگریزوں نے بھی اپنے دوراقتدار میں زیادہ سے زیادہ درخت لگائے۔

عمرا ن خان نے کہا کہ میں نے تمام ڈپٹی کمشنرز اور دیگر انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ پاکستان کے تمام شہروں میں زیادہ سے زیادہ شجرکاری کی جائے ، شہروں میں کوئی ایسی جگہ نہ ہو جہاں درخت نہ لگے ہوں۔ ہمارے درخت لگانے کامقصد یہ ہے کہ ہماری آنے والی نسلیں ماحولیاتی مسائل سے محفوظ رہیں اور انہیں ایک بہتر پاکستان ملے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -