" رات کو مجھے یہ پیغام دیا گیا کہ ۔ ۔ ۔" ضمانت ملنے کے بعد لیگی رہنماء عطاء اللہ تارڑ نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

" رات کو مجھے یہ پیغام دیا گیا کہ ۔ ۔ ۔" ضمانت ملنے کے بعد لیگی رہنماء عطاء اللہ ...

  

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ مجھے عمران خان اور وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری کے حکم پرگرفتار کیا گیا، عطاء تارڑ  نے کہا کہ مجھے عمران خان اور وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری کے حکم پرگرفتار کیا گیا، رات مجھے پیغام دیا گیا کہ پرنسپل سیکریٹری طاہر خورشید سے رابطہ کریں۔

عطاء تارڑ وزیرآباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے بطور وکیل خود بھی دلائل دیے۔انہوں نے کہا کہ میں آواز اٹھاتا ہوں سیاسی بنیاد پر مقدمہ بنایا گیا، جھگڑا ہوا لیکن پی ٹی آئی کے کسی کارکن کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ عطا تارڑ کو گزشتہ رات علی پور چٹھہ تھانے کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا، عطا تارڑ کے خلاف تھانہ علی پور چٹھہ میں مقدمہ درج ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -گوجرانوالہ -