افغان نیشنل آرمی کے پانچ افسران سمیت 46 سپاہیوں کی پاک فوج سے پناہ کی درخواست 

افغان نیشنل آرمی کے پانچ افسران سمیت 46 سپاہیوں کی پاک فوج سے پناہ کی درخواست 
افغان نیشنل آرمی کے پانچ افسران سمیت 46 سپاہیوں کی پاک فوج سے پناہ کی درخواست 

  

راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) افغان نیشنل آرمی  کے لوکل کمانڈر نے چترال کے اروندو سیکٹر میں پاک آرمی سے رابطہ کیا جس میں پناہ اور محفوظ راستے کی درخواست کی گئی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افغان نیشنل آرمی کے 5 افسران سمیت  46سپاہیوں  کی جانب سے پاک فوج سے محفوظ راستے کی درخواست کی گئی ،افغان سپاہی اپنی چوکی پر مزید قبضہ جاری ر کھنے کے قابل نہیں رہے تھے ،یہ افغان فوجی گزشتہ رات گئے اروندو چترال سیکٹر پہنچے تھے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق 46افغان فوجیوں کو پاکستان میں پناہ اور محفوظ راستہ دے دیا گیا، ان تمام کو خوراک اور ضروری طبی امداد فراہم کی گئی ، ضروری کارروائی کے بعد ان افسران اور فوجیوں کو با وقار انداز میں افغان حکام کے حوالے کر دیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یکم جولائی کو بھی 35افغان فوجیوں نے بارڈر پر پاک فوج سے پناہ طلب کی تھی ، ان کو بھی محفوظ پناہ کے بعد طریقہ کار کے تحت افغان حکام کے حوالے کیا گیا تھا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -