ڈرامہ سیریل’ میر ے پاس تم ہو‘ میں ہانیہ کے کردار کی پیشکش ہوئی تھی،اداکارہ کبریٰ خان کا انکشاف

ڈرامہ سیریل’ میر ے پاس تم ہو‘ میں ہانیہ کے کردار کی پیشکش ہوئی تھی،اداکارہ ...
ڈرامہ سیریل’ میر ے پاس تم ہو‘ میں ہانیہ کے کردار کی پیشکش ہوئی تھی،اداکارہ کبریٰ خان کا انکشاف

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں مشہور ڈرامہ سیریل ’ میرے پاس تم ہو‘ میں ہانیہ کا کردار اداکرنے کی پیش کش ہوئی تھی تاہم انہوں نے کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کبریٰ خان نے اداکار احسن خان کے ’ شو ٹائم آﺅٹ ود احسن‘ کے شو میں شرکت کی جہاں اداکارہ نے شوبز سمیت اپنی ذاتی زندگی سے متعلق کھل کر بات کی ۔ 

ایک سوال کے جواب میں کبریٰ خان نے بتایا کہ ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو میں کام کرنے سے انکار کی وجہ یہ تھی کہ میں نے اس وقت اداکاری سے وقفہ لے رکھا تھا اورمجھےمذکورہ کردار کوئی خاص نہیں لگا،اس لیے میں نے معذرت کی اور اس بات پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔

شادی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ جو سکون، آزادی اور تخلیقی صلاحیتیں شادی کے بغیر آتی ہیں وہ شادی کے بعد نہیں آتیں، اس لیے ابھی میں اپنے کیریئر اور اپنی ذات کو مضبوط بنانے میں مصروف ہوں، جب میں ذاتی طور پر بہت مضبوط بن جاﺅں گی تب شادی کے بارے سوچوں گی۔

واضح رہے کہ اداکارہ کبریٰ خان ’خدا اور محبت، شادی مبارک ہو، انداز ستم، سنگ مر مر، الف اور ہم کہاں کے سچے تھے‘ جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

مزید :

تفریح -