ایف بی آر نے پراپرٹی ڈیلرز کے حوالے سے بڑا قدم اٹھا لیا

 ایف بی آر نے پراپرٹی ڈیلرز کے حوالے سے بڑا قدم اٹھا لیا
 ایف بی آر نے پراپرٹی ڈیلرز کے حوالے سے بڑا قدم اٹھا لیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف) کی ایک اور شرط پر عملدآمد کرلیا۔فیڈر ل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر ) نے 22ہزار پراپرٹی ڈیلر رجسٹرڈ کرلئے۔

ایف اے ٹی ایف  کی دستاویز کے مطابق رجسٹرڈکئے گئے پراپرٹی ڈیلرز کے دفا ترکامعائنہ کیاجائے گااور پراپرٹی ڈیلرزکومشکوک سرمایہ سے آگاہی دی جائے گی۔

 دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ پراپرٹی ڈیلرزسے مشکوک سرمائے کی تربیت سے متعلق سوالات ہوں گے جبکہ مشکوک سرمایہ کارسے متعلق ریکارڈبھی حاصل کیاجائے گا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -