نور مقد م قتل کیس، ملزم ظاہر جعفر مزید2روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

نور مقد م قتل کیس، ملزم ظاہر جعفر مزید2روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
نور مقد م قتل کیس، ملزم ظاہر جعفر مزید2روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )عدالت نے سابق سفیر کی بیٹی نو ر مقدم کے قتل میں ملوث ملزم ظاہر جعفر کو مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈپر پولیس کے حوالے کردیا۔

تفصیلا ت کے مطابق اسلام آبادڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ میں وفاقی دارالحکومت میں قتل ہونے والی سابق سفیر کی بیٹی نور مقدم کے قتل کیس کی سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران وفاقی پولیس نے ملزم ظاہر جعفر کو جوڈیشل مجسٹریٹ بلال رانجھا کے سامنے پیش کیا۔

سرکار ی وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے پستول برآمدکیا گیا ہے مگر ابھی موبائل فون ریکورکرناہے ،تفتیشی ٹیم کی جانب سے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرے ہوئے ظاہر جعفر کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظو ر کرلیا۔

مزید :

اہم خبریں -علاقائی -اسلام آباد -