نور مقد م قتل کیس، پولیس کا ملز م کے والدین کی گرفتاری کے بعد ایک اور بڑا فیصلہ سامنے آگیا

نور مقد م قتل کیس، پولیس کا ملز م کے والدین کی گرفتاری کے بعد ایک اور بڑا ...
نور مقد م قتل کیس، پولیس کا ملز م کے والدین کی گرفتاری کے بعد ایک اور بڑا فیصلہ سامنے آگیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی دارالحکومت میں عید سے ایک روزقبل قتل ہونے والی سابق سفیر کی بیٹی نور مقدم کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ، وفاقی پولیس نے ملزم ظاہر جعفر کے والدین اور ملازموں کی گرفتاری کے بعد کیس میں 4 مزید اہم ترین دفعات شامل کر لی ہیں۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق وفاقی پولیس کی جانب سے نورمقدم قتل کیس میں مزیدملزمان کی گرفتاری کے بعدنئی دفعات شامل کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے جن میں مجرم کوبچانے کیلئے ثبوت مٹانا یا جھوٹی اطلاع دینے کی دفعہ شامل کی گئی ہے۔

پولیس نے کیس میں موت کی وجہ بذریعہ مجسٹریٹ معلوم کرانے اوراعانت جرم، جرم چھپانے اور شواہد پر پردہ ڈالنے کی دفعات بھی مقدمے میں شامل کی ہیں۔

واضح رہے کہ ملز م جعفر ظاہر کو آج ڈیوٹی جج کے سامنے پیش کیا گیا تھااور پولیس نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی جس کو عدالت نے منظور کرتے ہوئے ملزم کو مزید دوروزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پولیس نے ملزم ظاہر جعفر کے والدین کو بھی گرفتار ی کے بعد عدالت میں پیش کیا تھا جو اب ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -علاقائی -اسلام آباد -