سعودی عرب نے ویکسی نیشن نہ کرانے والوں پر بڑی پابندی عائد کر دی 

سعودی عرب نے ویکسی نیشن نہ کرانے والوں پر بڑی پابندی عائد کر دی 
سعودی عرب نے ویکسی نیشن نہ کرانے والوں پر بڑی پابندی عائد کر دی 

  

ریاض ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سعودی عرب کی جانب سے ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کیلئے بڑی پابندی عائد کر دی گی ، وزارت داخلہ کے مطابق یکم اگست تک ویکسین نہ لگوانے والوں پر سرکاری جگہوں ، تقریبات اور پبلک ٹرانسپورٹ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی جائے گی ۔

سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے کہا گیا کہ مقامی اور غیر ملکی ، سرکاری یا نجی ادارے کا ملازم سمیت خواہ کوئی بھی ہو اس پر ان تمام پابندیوں کا اطلاق ہو گا۔تمام معاشی ، کمرشل ، ثقافتی ، سیاحتی ، تعلیمی ، تفریحی اور کھیلوں کی سرگرمیوں میں ایسے افراد کو شامل ہونے کی اجازت جن کی ویکسی نیشن ہو چکی ہو ، اس سے قبل گزشتہ ہفتے سعودی حکومت ویکسین نہ لگوانے والوں کیلئے شاپنگ مالز اور ریستوران جیسی عوامی جگہوں پر یکم اگست سے داخلہ ممنوع کرنے کا اعلان کر چکی ہے ۔

یکم اگست کے بعد سے ریستوران ، کیفے ، حجام ، بیوٹی سیلون سمیت پارٹی ہالز میں داخلے کیلئے کورونا سے بچاؤ کی دونوں ڈوز لگوانا لازمی ہیں ۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں اب تک کورونا سے بچاو¿ کی دو کروڑ چالیس لاکھ ویکسین لگائی جا چکی ہیں ۔

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -