آزادکشمیرانتخابات،کس پارٹی نے کتنے ووٹ حاصل کیے؟ جانئے

آزادکشمیرانتخابات،کس پارٹی نے کتنے ووٹ حاصل کیے؟ جانئے
آزادکشمیرانتخابات،کس پارٹی نے کتنے ووٹ حاصل کیے؟ جانئے

  

 مظفرآباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے والی سیاسی جماعتوں کو ملنے والے مجموعی ووٹوں کی تفصیلات جاری کر دیں ۔

تفصیلات کے مطابق آزاد جموں وکشمیر میں واضح اکثریت حاصل کرنے والی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )نے مجموعی طور پرچھ لاکھ 37 ہزار 904 ووٹ حاصل کئے ہیں جبکہ مسلم لیگ( ن )نے پانچ لاکھ چھ ہزار 860 ووٹ حا صل کئےاور پیپلز پارٹی تین لاکھ 43 ہزار 997 ووٹ حاصل کرسکی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق جموں اینڈ کشمیرپیپلز پارٹی نے 28 ہزار 935 جبکہ آل جموں اینڈ کشمیر مسلم کانفرنس پارٹی نے ایک لاکھ 52 ہزار 337 ووٹ حاصل کئے اور جے یوآئی جموں اینڈکشمیرچھ ہزار554ووٹ حاصل کرسکی۔

واضح رہے کہ آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں نشستوں کی کل تعداد 53 ہے۔ خواتین کیلئے 5 اور علما و مشائخ کی ایک مخصوص نشست ہے۔ ٹیکنو کریٹ اور اوور سیز کی بھی ایک ایک نشست ہے۔

ایوان میں 33 حلقے آزاد کشمیر اور 12 حلقے مہاجرین جموں و کشمیر کے ہیں۔ آزاد جموں کشمیر کے 45 حلقوں میں ووٹرز کی کل تعداد 32 لاکھ28 ہزار99 ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -آزاد کشمیر -مظفرآباد -