ترکی کے زیر کنٹرول شمالی شام میں تین ترک فوجی ہلاک ، 8زخمی 

ترکی کے زیر کنٹرول شمالی شام میں تین ترک فوجی ہلاک ، 8زخمی 
ترکی کے زیر کنٹرول شمالی شام میں تین ترک فوجی ہلاک ، 8زخمی 

  

انقرہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ترکی کی وزارت دفاع کے مطابق ترکی کے زیر کنٹرول شمالی شام کے علاقے میں دہشتگردوں نے ہفتے کے روز سرحد کے جنوبی علاقے میں ایک ترک فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس میں  تین ترک فوجی ہلاک جبکہ 8زخمی ہو گئے ۔

العربیہ کے مطابق ترکی نے اپنے سرحدی علاقے داعش کے عسکریت پسندوں کی دہشتگردی سے محفوظ رکھنے کیلئے 2016 میں آپریشن فرات شیلڈ کا آغاز کیا تھا ، خطے میں ترکی کی سرحد کے قریب جارابلس اور الباب قصبے بھی شامل ہیں ، اس حملے کے بعد دہشتگردی کے ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے ۔

انقرہ، شامی کرد عوام کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی یونٹ (وائی پی جی) کو کالعدم عسکریت پسندوں کے طور پر دیکھتا ہے۔ یہ عسکریت پسند ترک ریاست کے خلاف مہلک شورش برپا کر رہے ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -بین الاقوامی -