موٹر وے پر تیز رفتار کار الٹ گئی ، دو خواتین جاں بحق ، تین افراد زخمی
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قریب موٹر وے پر تیز رفتار کار الٹ گئی ، حادثے میں دو خواتین جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے ۔
لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ۔
دوسری جانب پنجاب حکومت نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں میں اضافے کا ترمیمی بل پیش کر دیا، ترمیمی بل کے مطابق موٹر سائیکل اور رکشہ کی حد رفتار سے تجاوز پر پانچ سو روپے جرمانہ ہوگا .
گاڑی کی حد رفتار سے تجاو زپر ساڑھے سات سو ، ٹریکٹر ٹرالی اور ٹرالر کا جرمانہ ایک ہزار روپے ہوگا۔سگنل کی خلاف ورزی پر موٹر سائیکل اور رکشہ کو پانچ سو روپے جرمانہ کرنے کا بل پیش کیا ہے ۔