پاکستانی سفارتخانے کا جنوبی کوریا میں آن لائن سیشن کا انعقاد

پاکستانی سفارتخانے کا جنوبی کوریا میں آن لائن سیشن کا انعقاد
پاکستانی سفارتخانے کا جنوبی کوریا میں آن لائن سیشن کا انعقاد

  

سیول(رضا شاہ) پاکستانی سفارتخانہ نے کوریا میں مقیم پاکستانیوں کے لیے ایک آن لائن سیشن کا انعقاد کیا۔  آن لائن سیشن میں سفیر پاکستان ممتاز زہرا بلوچ، کمیونٹی ویلفیئر اتاشی محمد عادل خان اور ڈیفنس اتاشی کرنل چنگیز ظفر شامل ہوئے۔ اس کے علاوہ  بڑی تعداد میں اسٹوڈنٹس،  سکالرز،  پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کے ذمہ داران،  پاکستانی کمیونٹی کوریا کے ذمہ داران  اور کوریا میں موجود پاکستانی ورکرز وغیرہ نے شرکت کی۔  سفیر پاکستان ممتاز زہرا بلوچ نے آن لائن سیشن کے حاضرین کی شکایات،  مسائل اور تجاویز سنیں اور  ایجوکیشن فورم پر کام کرنے کی خواہش،  اسٹوڈنٹس کے سکالرشپ کے معاملات،  کوریا کے نئے ویزوں کی پابندی اور تاخیر،  پاکستانی ورکرز کی کوریا میں واپسی اور  پاکستان اور کوریا کے مابین تجارت اور کلچر کو پرموٹ کرنے جیسے اہم موضوعات پر بات چیت کی۔ سابق سفیر شوکت علی مقدم کی بیٹی کے قتل پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ سفیر پاکستان ممتاز زہرا بلوچ نے آئندہ بھی کوریا میں موجود پاکستانیوں سے مسلسل رابطے میں رہنے کا اظہار کیا ہے۔

مزید :

تارکین پاکستان -