13 سالہ لڑکی کو بھائی کے سامنے دن دیہاڑے اغوا کرلیا گیا
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) تھانہ کھنہ کی حدود میں نامعلوم ملزمان نے دن دیہاڑے 13 سالہ لڑکی کو اغوا کرلیا۔
لڑکی کی والدہ کی جانب سے تھانہ کھنہ میں دی گئی درخواست کے مطابق اس کی 13 سالہ بیٹی اپنے 10 سالہ بھائی کے ساتھ نانی کے گھر سے پیدل اپنے گھر واپس آرہی تھی۔ اسی دوران موٹر سائیکل پر نامعلوم ملزمان آئے اور لڑکی کو بھائی کے سامنے اغوا کرکے لے گئے۔ مغویہ کی والدہ نے سی پی او راولپنڈی، آئی جی پنجاب اور وزیر اعلیٰ سے اپیل کی ہے کہ اس کی بیٹی کو بازیاب کرایا جائے۔