جنوبی کوریا میں اپنے ہی مالک پر تشدد کرنے والا ملازم گرفتار

جنوبی کوریا میں اپنے ہی مالک پر تشدد کرنے والا ملازم گرفتار
جنوبی کوریا میں اپنے ہی مالک پر تشدد کرنے والا ملازم گرفتار

  

سیول(رضا شاہ) دارالحکومت سیول کے ایک پولیس اسٹیشن کے مطابق پولیس نے ایک 28 سالہ ملازم جس نے اپنے ہی کمپنی کے مالک کی  گردن اور کندھے کو تیز دھار آلے سے زخمی کیا تھا کو  گرفتار کرلیا ہے۔  مالک کو زخمی کرنے کے بعد ملازم پانچ منزلہ بلڈنگ پر چڑھ کر شورشرابہ اور ہنگامہ بھی کرتا رہا۔  کمپنی کے دوسرے ملازمین کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔  پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے کہا کہ وہ کام کے دوران بہت غلطیاں کیا کرتا تھا جس کی وجہ سے مالک کے ناراض ہونے پر  غصے میں آ کر اس نے یہ انتہائی قدم اٹھا لیا۔  زخمی مالک کو فورا ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا اور بتایا جاتا ہے کہ وہ اب خطرے سے باہر ہے۔  اطلاعات کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے کے ساتھ ہی پولیس ملزم کے  گرفتاری وارنٹ کے لیے عدالت سے درخواست کرے گی۔

مزید :

بین الاقوامی -