اشتہاری ملزمان کی گرفتاری ، آئی جی پنجاب نے پولیس افسران کو متحرک کرنے کے لیے نیا منصوبہ تیار کرلیا

اشتہاری ملزمان کی گرفتاری ، آئی جی پنجاب نے پولیس افسران کو متحرک کرنے کے لیے ...
اشتہاری ملزمان کی گرفتاری ، آئی جی پنجاب نے پولیس افسران کو متحرک کرنے کے لیے نیا منصوبہ تیار کرلیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی جی پنجاب انعام غنی نے اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرنے کے لئے نیا منصوبہ تشکیل دیا ہے۔

سٹی 42 کے مطابق اب پولیس کواشتہاری ملزمان کو  گرفتار  کرنے پر پوائنٹس ملیں گے۔آئی جی پنجاب کے حکم پررواں ہفتے اے اور بی کیٹگری کے اشتہاریوں کوگرفتارکرنے پرپوائنٹس اورخصوصی انعامات دئیے جائیں گے۔ اشتہاری پکڑنےاور زیادہ پوائنٹس حاصل کرنے پر نقد انعام اورتعریفی اسناد ملیں گی۔24 سے31جولائی تک مہم کےحوالے سےمراسلہ جاری کردیا گیا،سی سی پی او نے اشتہاری پکڑنے پر پوائنٹس دینے کاحکم دیدیا۔قتل،اغوا برائے تاوان،ڈکیتی کا ملزم پکڑنے پر5 پوائنٹس ملیں گے،ڈکیتی، زیادتی کا ملزم پکڑنے پر3 پوائنٹس ملیں گے،اقدام قتل،مالی معاملات، چوری کا اشتہاری پکڑنے پر1 پوائنٹ ملے گا۔فارمولے کے تحت افسران و اہلکاروں کو پوائنٹس دئیے جائیں ۔ مراسلے کے مطابق اشتہاری پکڑو مہم میں آپریشن ونگ ، انویسٹی گیشن ونگ ، سی آئی اے ،اے وی ایل ایس، ڈولفن اور موبائلز سکواڈ کامقابلہ ہوگا۔

مزید :

جرم و انصاف -