اولمپکس 2020ءکے مقابلوں کے دوران سکیٹ بورڈر کی پول سے ٹکر، نازک اعضاءبھی زخمی

اولمپکس 2020ءکے مقابلوں کے دوران سکیٹ بورڈر کی پول سے ٹکر، نازک اعضاءبھی زخمی
اولمپکس 2020ءکے مقابلوں کے دوران سکیٹ بورڈر کی پول سے ٹکر، نازک اعضاءبھی زخمی

  

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک) اولمپکس 2020ءکے مقابلے جاپان میں جاری ہیں جہاں گزشتہ روز سکیٹ بورڈنگ کے مقابلوں میں ایک افسوسناک حادثہ بھی پیش آ گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ حادثہ پیرو کے سکیٹ بورڈر اینجیلو کیرو نرویز کے ساتھ پیش آیا جب وہ سکیٹ بورڈ پر توازن برقرار نہ رکھ سکے اور ایک پول کے ساتھ ٹکرا کر زخمی ہو گئے۔ 

اینجیلو اس انداز سے پول کے ساتھ ٹکرائے کے ان کے نازک اعضاءزخمی ہوئے، جس سے وہ کافی دیر تک تکلیف سے زمین پر بل کھاتے رہے مگر پھر انہوں نے خود کو سنبھالاا ور دوبارہ سکیٹ بورڈ پکڑ کر کھیل دکھانا شروع کر دیا۔ وہ سکیٹ بورڈ کے اس مقابلے میں ساتویں نمبر پر آئے اور فائنل میں جگہ بنا لی۔ 

واضح رہے کہ رواں سال اولمپکس میں 5نئے ایونٹس شامل کیے گئے ہیں جن میںسے ایک سکیٹ بورڈنگ ہے۔

مزید :

کھیل -