گوگل میپس سے انتہائی خطرناک تصویر سامنے آگئی، انٹرنیٹ پر نئی بحث 

گوگل میپس سے انتہائی خطرناک تصویر سامنے آگئی، انٹرنیٹ پر نئی بحث 
گوگل میپس سے انتہائی خطرناک تصویر سامنے آگئی، انٹرنیٹ پر نئی بحث 
سورس: Google Maps

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) عمارتوں کے آسیب زدہ ہونے کے قصے کہانیاں تو آپ سنتے آئے ہوں گے مگر اب ایک جنگل کے آسیب زدہ ہونے پر بھی بحث جاری ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ بحث کیلیفورنیا کے ایک جنگل کی گوگل میپس سے حاصل کی گئی تصویر ویب سائٹ Redditپر پوسٹ ہونے کے بعد شروع ہوئی۔ اس تصویر میں درختوں اور ان کے درمیان سے گزرنے والی سڑک پر حیران کن طور پر گلابی رنگ لگا ہوتا ہے۔

تصویر میں اس گلابی رنگ تک سڑک نمایاں نظر آتی ہے اور اس سے آگے نظروں سے غائب ہو جاتی ہے۔ یہ تصویر دو روز قبل ویب سائٹ پر پوسٹ کی گئی اور اب تک اس پر ہزاروں لوگ کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کر چکے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا ہے کہ ”یہ جگہ 110فیصد آسیب زدہ ہے۔“ایک اور شخص نے لکھا کہ ”اس جگہ کوئی نہ جائے، جو بھی جائے گا، کبھی واپس نہیں آئے گا۔“ایک صارف نے لکھا کہ یہ بھوت پریت کی بجائے خلائی مخلوق کا کام بھی ہو سکتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -