نوعمر لڑکے کے کمرے کی صفائی ، ماں نے بیڈ دیوار سے ہٹایا توایسا منظرکہ وہم و گمان میں بھی نہ تھا
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک ماں نے اپنے نوعمر بیٹے کا بیڈ صفائی کے لیے دیوار سے ہٹایا تو نیچے سے ایسی چیز برآمد ہو گئی کہ خاتون کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق خاتون نے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ @amandanighbertrd پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں کچرے اور کاٹھ کباڑ کا ایک ڈھیر دکھایا گیا ہے، جو اس کے بیٹے کے بیڈ کے نیچے سے برآمد ہوا۔
امریکی ریاست کینٹکی کے شہر لیکسنگٹن کی رہائشی یہ امینڈا نیبرٹ نامی خاتون اپنی ویڈیو میں بتاتی ہے کہ” اس کچرے کے ڈھیر سے ایسی انواع کی چیزیں بھی برآمد ہوئیں، جن پر میں دنگ رہ گئی۔ ایسی ہی چیزوں میں سے ایک لپ اسٹک بھی تھی۔اس کا بیڈ ایک طرف سے دیوار کے ساتھ لگا ہوا تھا اور ہر طرح کا کچرا وہ ڈسٹ بن کی بجائے بیڈ کے نیچے ہی پھینکتا رہا تھا۔ “ اس ویڈیو پر کمنٹس میں اکثر مائیں کہتی پائی جا رہی ہیں کہ وہ ابھی جا کر اپنے نوعمر بچوں کے بیڈ کے نیچے جھانک کر دیکھیں گی کہ کہیں وہ بھی یہی حرکت نہ کر رہے ہوں۔