برطانیہ میں جوڑے کی بحری جہاز پر شادی کی سالگرہ تقریب، قریب رکے دوسرے جہاز کو دیکھا توا یسا شرمناک منظرکہ منہ پھیرنے پر مجبور ہوگئے

برطانیہ میں جوڑے کی بحری جہاز پر شادی کی سالگرہ تقریب، قریب رکے دوسرے جہاز کو ...
برطانیہ میں جوڑے کی بحری جہاز پر شادی کی سالگرہ تقریب، قریب رکے دوسرے جہاز کو دیکھا توا یسا شرمناک منظرکہ منہ پھیرنے پر مجبور ہوگئے

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں گزشتہ دنوں ایک میاں بیوی بحری جہاز پر اپنی شادی کی سالگرہ منا رہے تھے کہ اس دوران ایسا بحری جہاز ان کے جہاز کے قریب آ کر کھڑا ہو گیا کہ شرم کے مارے وہ منہ پھیرنے پر مجبور ہو گئے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق جان ووڈ اور اس کی اہلیہ نے بتایا ہے کہ وہ ’ریور ایکس کیفے‘ پر اپنی سالگرہ منا رہے تھے جب قریب ’نیوڈ کروز‘ (nude cruise)آ کر کھڑا ہو گیا۔ 

نیوڈ کروز ایک ایسا بحری جہاز ہے جس پر فطری لباس میں رہنے کے خواہش مند مکمل برہنہ حالت میں ہوتے ہیں ۔جان ووڈ کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کا جہاز جب قریب آ کر کھڑا ہوا تو اس میں سوار برہنہ مردوخواتین ہماری طرف دیکھ کر ہاتھ ہلانے اور مبارکباد دینے لگے۔ یہ تجربہ ہمارے لیے خاصا شرمندہ کر دینے والا تھا۔ اس سے قبل ہماری شادی کی کسی سالگرہ پر ایسا واقعہ پیش نہیں آیا کہ درجنوں برہنہ مردوخواتین سامنے کھڑے ہاتھ ہلا رہے ہوں اور مبارکباد دے رہے ہوں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -برطانیہ -