شلپا شیٹی اور سونم کپور سمیت 12بالی ووڈ اداکارائیں جنہوں نے امیر کاروباری مردوں سے شادیاں کیں

شلپا شیٹی اور سونم کپور سمیت 12بالی ووڈ اداکارائیں جنہوں نے امیر کاروباری ...
شلپا شیٹی اور سونم کپور سمیت 12بالی ووڈ اداکارائیں جنہوں نے امیر کاروباری مردوں سے شادیاں کیں

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے امیر کاروباری شوہر کی فحش فلمیں بنانے کے شرمناک الزام میں گرفتاری کے بعد سے اداکاراﺅں کی امیر کاروباری افراد سے شادیاں اور ان کے پاس موجود دولت بھی زیربحث ہیں۔ ویب سائٹ بالی ووڈ لائف ڈاٹ کام نے اپنی ایک رپورٹ میں 12ایسی بالی ووڈ اداکاراﺅں کے متعلق بتایا ہے جنہوں نے امیر کاروباری مردوں کے ساتھ شادی کی اور ان کے پاس اب اندازاً کتنی دولت ہے۔یہ فہرست درج ذیل ہے:۔

شلپا شیٹی

 شلپا شیٹی اورراج کندرا 22نومبر 2009ءکو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور ا ن کے دو بچے ہیں۔ دونوں کی دولت کا تخمینہ 1ارب 34کروڑ بھارتی روپے لگایا جاتا ہے۔

سونم کپور

بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے بھی ایک کاروباری شخص کے ساتھ شادی کی، جس کا نام آنند آہوجا ہے۔ ان کی شادی 8مئی 2018ءکو ہوئی۔ یہ جوڑا 4ہزار 733کروڑ بھارتی روپے کا مالک ہے۔ 

رانی مکھرجی

اداکارہ رانی مکھر جی نے 21اپریل 2014ءکو فلم ساز ادتیہ چوپڑا کے ساتھ شادی کی تھی اور دونوں کی ایک بیٹی ہے۔ رانی اور ادتیہ کے پاس لگ بھگ ساڑھے 6ہزار کروڑ بھارتی روپے کی دولت ہے۔

ایشا دیول

بالی ووڈ کی لیجنڈ اداکارہ ہیمامالنی کی صاحبزادی ایشا دیول نے اپنے بچپن کے دوست اور کاروباری شخص بھرت تختانی کے ساتھ 2012ءمیں شادی کی تھی۔ بھرت ہیروں کے تاجر ہیں۔ ان کی دو بیٹیاں ہیں۔ ایشا اور بھرت اندازاً 136کروڑ بھارتی روپے کے مالک ہیں۔

روینہ ٹنڈن

اس فہرست میں اگلا نام اداکارہ روینہ ٹنڈن کا ہے جنہوں نے 22فروری 2004ءکو فلم ڈسٹری بیوٹر انیل ٹھنڈانی کے ساتھ شادی کی تھی۔ ان کے بھی دو بچے ہیں۔ ان دونوں کے پاس لگ بھگ 47کروڑ بھارتی روپے کی دولت ہے۔

جوہی چاولہ

اداکارہ جوہی چاولہ نے دسمبر 1995ءمیں مہتا گروپ کے مالک جے مہتا کے ساتھ شادی کی تھی۔ ان کے دو بچوں کے نام جھانوی مہتا اور ارجن مہتا ہیں۔ جوہی اور جے کی دولت اندازاً 254کروڑ بھارتی روپے ہے۔

آسین تھوٹمکل

اداکارہ آسین تھوٹمکل نے مائیکرومیکس کے شریک بانی راہول شرما کے ساتھ 19جنوری 2016ءکو شادی کی تھی۔ ان کی ایک بیٹی ہے اور ان کی دولت کا اندازہ 1ہزار 460کروڑ بھارتی روپے لگایا جاتا ہے۔

عائشہ ٹاکیا

اداکارہ عائشہ ٹاکیا نے یکم مارچ 2009ءکو فرحان اعظمی کے ساتھ شادی کی تھی۔ ان دونوں کے پاس 72کروڑ بھارتی روپے کی دولت ہے۔

امریتا اروڑہ

اداکارہ امریتا اروڑہ نے 4مارچ 2009ءکو اپنے کاروباری بوائے فرینڈ شکیل لداک کے ساتھ شادی کی تھی۔ ان دونوں کے پاس 87کروڑ بھارتی روپے کی دولت ہے۔

سیلینا جیٹلی

سیلینا جیٹلی نے آسٹریا کے کاروباری شخص پیٹر ہیگ کے ساتھ 23جولائی 2011ءکو شادی کی تھی۔ پیٹر ہیگ دبئی اور سنگاپور میں ہوٹلنگ کے کاروبار سے وابستہ ہیں۔ ان کے تین بچے ہیں اور ان کی دولت کا اندازہ 167کروڑ بھارتی روپے لگایا جاتا ہے۔

پدمنی کوہلاپوری

اداکارہ پدمنی کوہلاپوری اور ٹوٹو شرما کی شادی 14اگست 1986ءکو ہوئی تھی۔ ٹوٹو شرما فلم پروڈیوسر تھے۔ ان کی ایک بیٹی پریانکا کے شرما ہے۔ دونوں کے پاس 12ہزار 302کروڑ بھارتی روپے کی دولت ہے۔

ثناءخان

ٹی وی اداکارہ ثناءخان نے 19نومبر 2020ءکو مفتی انس سید کے ساتھ شادی کی۔ اس جوڑے کے پاس لگ بھگ 73کروڑ بھارتی روپے کی دولت ہے۔

گائتری جوشی

ماڈل و اداکارہ گائتری جوشی نے 27اگست 2005ءکو وکاس اوبرائے نامی کاروباری شخص کے ساتھ شادی کی تھی۔ ان کی دولت کا اندازہ 13ہزار 187کروڑ بھارتی روپے لگایا جاتا ہے۔

مزید :

تفریح -