نور مقدم قتل کیس، شیخ رشید نے ملزم کے خلاف بڑا قدم اٹھالیا

نور مقدم قتل کیس، شیخ رشید نے ملزم کے خلاف بڑا قدم اٹھالیا
نور مقدم قتل کیس، شیخ رشید نے ملزم کے خلاف بڑا قدم اٹھالیا
سورس: File

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سابق سفارتکار کی صاحبزادی نور مقدم کے قتل کے ملزم ظاہر جعفر کا نام بلیک لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نور مقدم قتل کیس کے تمام ملزمان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) پر ڈالنے کیلئے اسی ہفتے کابینہ کو سمری ارسال کی جائے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی، ان کی ذاتی خواہش ہے کہ ملزم کو موقع پر ہی موت کی سزا ہو۔

خیال رہے کہ 20 جولائی کو 28 سالہ نور مقدم کو ملزم ظاہر جعفر نے تیز دھار آلے سے قتل کرکے سر دھڑ سے جدا کردیا تھا۔ نور مقدم مختلف ملکوں میں بطور سفیر خدمات سرانجام دینے والے سابق سفارتکار شوکت مقدم کی صاحبزادی تھیں۔مذکورہ کیس میں مرکزی ملزم کے والدین کو اعانت کے جرم میں گرفتار کیا جا چکا ہے۔

مزید :

قومی -