جنوبی کوریا میں 20 سالہ لڑکی پر تشدد اور جنسی ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

جنوبی کوریا میں 20 سالہ لڑکی پر تشدد اور جنسی ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
جنوبی کوریا میں 20 سالہ لڑکی پر تشدد اور جنسی ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیول(رضا شاہ)  دارالحکومت سیول کی سب وے لائن نمبر 1 میں ایک 20 سالہ لڑکی پر تشدد کرنے اور جنسی ہراساں کرنے کے جرم میں 50 سالہ شخص کو ریلوے پولیس ڈیپارٹمنٹ نے گرفتار کر لیا ہے۔  اطلاعات کے مطابق صبح کے وقت سب وے کے ایک ڈبے میں صرف ملزم اور 20 سالہ لڑکی موجود تھے۔    لڑکی کو اکیلا دیکھ کر ملزم لڑکی کے قریب گیا اور ایک تیز دھار آلہ دکھا کر لڑکی کے چہرے اور جسم کے دوسرے حصوں  پر تشدد کرتے ہوئے لڑکی کو خوفزدہ کرنے کے بعد اس کو جنسی ہراساں کرنے کا مرتکب ہوا۔  اطلاع ملنے کے فورا بعد ریلوے پولیس ڈیپارٹمنٹ نے ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی  اور واقعے کے کچھ گھنٹے بعد ملزم کو اویجنگبو اسٹیشن سے گرفتار کرلیا۔  سیول ریلوے پولیس کے اہم عہدیدار نے بتایا کہ وہ ملزم کی گرفتاری کے وارنٹ کے لیے جلد درخواست دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔