سعودی وزیرخارجہ کل پاکستان کے دورے پر پہنچیں گے

سعودی وزیرخارجہ کل پاکستان کے دورے پر پہنچیں گے
سعودی وزیرخارجہ کل پاکستان کے دورے پر پہنچیں گے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود اہم دورے پر کل (منگل کو )پاکستان پہنچیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر خارجہ  دورے کے دوران  پاکستان میں اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ 27 جولائی کو پاکستان کا دورہ کریں گے، سعودی وزیر خارجہ وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی کی دعوت پر کل اسلام آباد پہنچیں گے، ان کے ہمراہ سینئر سعودی حکام کا وفد بھی ہوگا۔

مزید :

قومی -