آزاد کشمیر الیکشن میں شکست کے بعد اب مریم نواز کیا کر رہی ہیں؟ خود ہی بتادیا

آزاد کشمیر الیکشن میں شکست کے بعد اب مریم نواز کیا کر رہی ہیں؟ خود ہی بتادیا
آزاد کشمیر الیکشن میں شکست کے بعد اب مریم نواز کیا کر رہی ہیں؟ خود ہی بتادیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آزاد کشمیر الیکشن میں بدترین شکست کے بعد مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ وہ اگلی پلاننگ کر رہی ہیں۔

ٹوئٹر پر ایک صارف کی جانب سے مریم نواز سے سوال پوچھا گیا کہ " میم مریم نواز آپ اگلی پلاننگ کرنے میں مصروف ہیں یا خاموش ہو گئی ہیں؟" اس سوال کا جواب دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ وہ "اگلی پلاننگ" میں مصروف ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز آزاد کشمیر میں ہونے والے الیکشن میں مسلم لیگ ن کو حکومت میں ہونے کے باوجود بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ن لیگ آزاد کشمیر میں چھ نشستیں حاصل کرکے تیسرے نمبر پر رہی۔

مزید :

قومی -