گداگر خاتون سے زیادتی، 14 ماہ کا بیٹا قتل، متاثرہ کے گلے پر چھری پھیر دی گئی، اب یہ کہاں ہے؟ انتہائی افسوسناک خبر آگئی

گداگر خاتون سے زیادتی، 14 ماہ کا بیٹا قتل، متاثرہ کے گلے پر چھری پھیر دی گئی، ...
گداگر خاتون سے زیادتی، 14 ماہ کا بیٹا قتل، متاثرہ کے گلے پر چھری پھیر دی گئی، اب یہ کہاں ہے؟ انتہائی افسوسناک خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) زیادتی اور تشدد کا نشانہ بننے والی گداگر خاتون دورانِ علاج دم توڑ گئی۔

نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق راولپنڈی کے نواحی علاقے چونترہ میں ملزم واجد نے گداگر خاتون نسیم بی بی سے زیادتی کی اور اس کے گلے پر چھری پھیر دی۔ اس کے علاوہ ملزم نے متاثرہ کے 14 ماہ کے بیٹے گلفام کو بھی چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا۔ متاثرہ خاتون دو روز تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گئی۔ دوسری جانب پولیس ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔