سندھ میں سرکاری ویکسین کی فروخت کا انکشاف سامنے آگیا

سندھ میں سرکاری ویکسین کی فروخت کا انکشاف سامنے آگیا
سندھ میں سرکاری ویکسین کی فروخت کا انکشاف سامنے آگیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں سرکاری افسران کی مبینہ ملی بھگت سے کورونا ویکسین کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ساؤتھ زون پولیس نے کارروائی کے دوران ڈیفنس سے دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمان گھر گھر جاکر کورونا ویکسین لگاتے تھے۔ملزمان میں ہیلتھ سروسز فراہم کرنے والی کمپنی کا ڈائریکٹر اور ملازم شامل ہیں۔  ملزمان سائنو فام ویکسین کے 7660، اور کینسائنو ویکسین کے 4500 روپے فی ڈوز وصول کرتے تھے۔ ملزمان محکمہ صحت کے افسران سے رابطے تھے، ملزمان نے 60 سے زائد افراد کو ویکسین لگانے کا اعتراف کیا ہے۔

پولیس کی جانب سے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -