پنجاب حکومت کا قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن ، سینکڑوں کینال اراضی واگزار کروالی

پنجاب حکومت کا قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن ، سینکڑوں کینال اراضی واگزار کروالی
پنجاب حکومت کا قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن ، سینکڑوں کینال اراضی واگزار کروالی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے قبضہ گروپ کیخلاف آپریشن کے دوران مزید 210 کنال زمین واگزار کروا لی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب سردار اعثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت  اب تک 450 ارب سے زائد مالیت کی زمین واگزار کروا  چکی ہے۔ آج لاہور کےبدنام زمانہ قبضہ گروپ کے خلاف آپریشن میں 26 کروڑ روپے مالیت کی مزید 210 کنال زمین واگزار کروائی گئی۔پچھلے ادوار میں سرکاری اور سیاسی سرپرستی میں سرکاری زمینوں پر قبضے کروائے جاتے تھے ‏ہم اب تک 450 ارب سے زائد مالیت کی 155,000 ایکڑ زمین قبضہ گروپوں سےواگزار کروا چکے ہیں۔

مزید :

قومی -