فواد چودھری سلیکٹڈ حکومت کے لیے کرائے پرکام کرتے ہیں: مرتضی وہاب
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت سندھ کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کڑی نکتہ چینی کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے دور کے خاتمے کا خواب وہ دیکھ رہے ہیں جن کا دور ابھی بھی نہیں ہے، ہرانتخابات میں پیپلزپارٹی پہلے سے زیادہ نشستیں حاصل کررہی ہے۔
انہوں نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فواد چودھری جیسے لوگ سلیکٹڈ حکومت کے لیے کرائے پر کام کررہے ہیں، فواد چودھری کل کسی اور جماعت کے ہمنوا ہوں گے۔ انہوں ںے کہا کہ حکومت سندھ کے ترجمان نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور بلاول بھٹو اس ملک کا روشن مستقبل ہیں،پیپلزپارٹی سندھ سمیت پورے ملک کے عوام کی امنگوں کی امین بھی ہے۔