’بھارت کی مزید دو ٹیمیں بنا کر دنیا کا کوئی بھی ٹورنامنٹ جیت سکتے ہیں‘ ہردیک پانڈیا کا تکبرانہ بیان 

’بھارت کی مزید دو ٹیمیں بنا کر دنیا کا کوئی بھی ٹورنامنٹ جیت سکتے ہیں‘ ہردیک ...
’بھارت کی مزید دو ٹیمیں بنا کر دنیا کا کوئی بھی ٹورنامنٹ جیت سکتے ہیں‘ ہردیک پانڈیا کا تکبرانہ بیان 

  

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر ہردک پانڈیا کا کہنا ہے کہ ہم مزید دو ٹیمیں بنا کر دنیا کا کوئی بھی ٹورنامنٹ جیت سکتے ہیں۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر نے کہا کہ سلیکٹرز دو اور ٹیمیں بھی بنالیں تو دنیا کا کوئی بھی ٹورنامنٹ جیت سکتے ہیں۔

سری لنکا کے دورے میں خاطر خواہ پرفارمنس نہ دینے پر ہردیک پانڈیا کا کہنا ہے کہ وہ اپنی کارکردگی سے پریشان نہیں ہے اور اپنی غلطیوں سے سبق سیکھنے کی کوشش کریں گے، کوشش ہوگی کہ آئندہ میچز میں اپنی کارکردگی میں نکھار لاسکوں۔بھارتی آل راونڈر نے کہا کہ میں اپنی ناکامیوں کا جشن منانا پسند کرتا ہوں یہ کھیل کا ایک حصہ ہے اور یہ ناکامی آپ کو بہت سی چیزیں سکھاتی ہے، مجھے ناکامیوں کو یاد رکھنا پسند ہے۔انہوں نے کہا کہ میں سو فیصد فٹ ہوں اور جتنا زیادہ کھیلتا ہوں اتنا ہی میں اور بہتر ہوتا جاتا ہوں۔

مزید :

کھیل -